تاندلیانوالہ کے وفد کی وزیر تعلیم سکندر حیات سے ملاقات

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کا اہم وفد میاں علی گوہر بلوچ کی قیادت میں علاقہ رحمے شاہ کی ترقی کے سلسلے میںسپیشل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں رحمے شاہ میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا، جو انشااللہ 21اپریل کو منعقد ہو گا ۔ اس پروگرام کے تحت رحمے شاہ کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان متوقع ہے، جن میں گرلز کالج کا قیام، بوائز کے لیے ٹیکنیکل کالج اور خواتین کے لیے پنک بس سروس جیسے عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔وفد نے وزیراعلی آفس میں ایم این اے رانا شمیم سے بھی ملاقات کی اور علاقہ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں میاں علی گوہر بلوچ (سابق پارلیمانی سیکرٹری)، چیئر مین را اورنگزیب، علی رضا بلوچ (چیئرمین بلدیہ ماموکانجن)، رانا ارشد وارثی، را جنید عالم ایڈوو کیٹ اور رانا تعظیم بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں