تاندلیانوالہ کے 23 سکول 5ستمبر تک بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیلابی صورتحال کے باعث تاندلیانوالہ کے مختلف سرکاری سکول بند رکھنے کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر 23سکول یکم ستمبر سے 5ستمبر تک بند رہیں گے۔ بند رہنے والے سکولوں میں5سکول ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔ ریلیف کیمپس کیلئے منتخب سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول 597گ ب، 608گ ب، 619گ ب، گورنمنٹ ہائی سکول 53/2ٹکرا، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول612 گ ب شامل۔ ریلیف کیمپس کیلئے سکول 24 گھنٹے کھلے رہیں گے مگر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں