تباہ حال غزہ سے62لاشیں برآمد

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روزبے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے 62شہدا کی لاشیں برآمد ہوئیں۔یاد رہے کہ غزہ پر15ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں