تبدیل ہونیوالی کمشنر سلوت سعید کے اعزاز میں تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر سلوت سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خاں،سی پی او کامران عادل،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔سلوت سعید نے کہا کہ فیصل آباد میں تقریبا دو سال بطور کمشنر تعیناتی سروس کا یادگار دور تھااورفیصل آباد ڈویژن سے اچھی یادیں لیکر جارہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کی تعمیر وترقی کے لئے متعدد اقدامات کئے جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔فیصل آباد ڈویژن کے افسران کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے مطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد ملی۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال الائیڈ ہسپتال ون کی وسعت مکمل کرائی۔عبداللہ پل کے ساتھ جھمرہ فلائی اوور تعمیر کرایا۔کاروباری افراد کو ایک چھت تلے لائسنس کے اجرا کے لئے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔فیصل آباد چنیوٹ دو رویہ روڈ زیرتعمیر ہے۔سرکاری اداروں میں ڈے کیئر سنٹرز قائم کرائے گئے۔کھلی کچہریاں لگاکر موقع پر عوامی مسائل حل کئے گئے۔ڈویژنل پبلک سکولز کی ری سٹریکچنگ ،پری نرسری کلاسز کا آغازہوا۔ڈی پی ایس سکولوں میں آٹزم سنٹرز قائم ہوئے۔ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں اسی طرز کا سنٹر زیر تکمیل ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام عوامی بہبود کے لاتعداد منصوبے مکمل کرائے۔ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد،انسداد تجاوزات مہم کے نتائج حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادکو صوبہ کا خوبصورت ڈویژن بنانے کے لئے اپنے حصہ کا کردار اداکیا۔کمشنر نے شہریوں کے گرانقدر تعاون کا بھی شکریہ اداکیا۔ڈویژنل وضلعی اور پولیس افسران نے سلوت سعید کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں