تبلیغی جماعت کا شمشاہی اجتماع کل رائے ونڈ میں شروع ہوگا

رائے ونڈ (بیورو چیف)تبلیغی جماعت کا ششماہی اجتماع کل رائے ونڈ میں شروع ہوگا ،13اپریل کو اختتامی دعا ہو گی ۔اس اجتماع میں صرف تبلیغی جماعت میں چار ماہ لگانے والے افراد اور ایک سال گزارنے والے علمائے کرام شریک ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا ششماہی اجتماع بعداز نماز عصر شروع ہوگا جس میں تبلیغی اکابرین دنیا بھر سے شرکت کررہے ہیں اس جوڑ میںملک بھر میں دعوت وتبلیغ کی خدمات سرانجام دینے والے تمام پرانے کارکنان خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں جو عالمی سالانہ اجتماع کے بعد ہونیوالی اپنی کارگزاری سے تبلیغی اکابرین کو آگاہ کرینگے ،پرانے ساتھیوں کے علاوہ اس جوڑ میں عام لوگوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ،ششماہی اجتماع کی اختتامی دعا 13اپریل اتوار کو صبح 8بجے ہوگی ،شرکاء اجتماع کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی جبکہ تمام صوبائی محکمہ جات اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دینگے ،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ذوہیب ممتاز نے تبلیغی اکابرین سے خصوصی ملاقات کے بعد تمام متعلقہ محکمہ جات کوہدایات جاری کردی ہیں ۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں