39

تجارتی سرگرمیوں کیلئے خنجر اب پاس سارا سال کھولنے کی منظوری

بیجنگ’اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی۔چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی، اس راستے تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔ چین نے پاکستانی برآمدات کیلیے تجارتی دروازے کھول دیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔گزشتہ چار برسوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجر معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔حکام کے مطابق خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے کے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں، چینی حکومت کی جانب سے وہاں برف ہٹانے کی مشینیں بھی کھڑی کردی گئی ہیں تاکہ موسم سرما میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔واضح رہے کہ خنجراب پاس دنیا کا بلند ترین بین الاقوامی بارڈر ہے جہاں سے تجارت اور سفر فی الحال اپریل سے دسمبر تک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں