منڈی صادق گنج(نامہ نگار)تجاوزات آپریشن میں سیوریج نالہ واگزار کروایا جائے شہری۔سیوریج نالے پر موجود غیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر نشتر الرحمن سے اپیل،سیوریج نالہ پر غیرقانونی تجاوزا ت اور تعمیرات کے باعث اپنی استعداد کار کے مطابق پانی کا نگاس نہیں کر سکتا جس سے نہ صرف بارش سے معتدد گلیاں اور مین روڈ ڈوب جاتا ہے بلکہ عام دنوں میں بھی پانی کا فلو نہ ہونے گلیوں میں نکاسی کا پانی پھیلا رہتا ہے کروڑوں روپے مالیت سے تیار ہونے والا سیوریج نالہ ہسپتال روڈ تا لاری اڈہ چوک اور اڈہ میکلوڈ گنج تا اللہ توکل چوک تک تو ویسے ہی پوری طرح بند کر دیا گیا اور سارے شہر کی نکاسی کے پانی کو سیم نالے تک پہنچانے والا سیوریج نالہ کالج روڈ تا سیم نالہ تک 90 فیصد تک اوپر سے بند ہے جس کی وجہ سے اس کی صفائی کے لئے ہر حربہ ناکام ہوتا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور ضلع کونسل کے افسران متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود بھی سیوریج نالہ کو تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے واگزار نہ کروا سکے ذوالفقار بھٹی عباس جٹ شاید حسین یاسر شاہ سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اولین ترجیحات میں سیوریج نالے کو واگزار کروائیں۔




