تجاوزات قائم کرنے پرتھانہ انفورسمنٹ میں پہلا مقدمہ درج’ بابا فرید ہوٹل کا مالک گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے والے دکاندار کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پیرا فورس کے انسپکٹر قمر خلیل کی مدعیت میں ڈجکوٹ روڈ پر قائم بابا فرید ہوٹل کے مالک نیامت علی کیخلاف سڑک پر تجاوزات قائم کرکے راستہ روکنے پر تھانہ انفورسمنٹ اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اس ضمن میں ایس ڈی ای او کا کہنا ہے کہ شہر میںتجاوزات کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں