تجاوزات کا خاتمہ درست اقدام،کسی کو بیروزگار کرنا نامناسب ہوگا،منیر احمد نورانی،شیخ منصور احمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سماجی،مذہبی اور تاجر تنظیموں کے رہنما ئوں حاجی منیر احمد نورانی ، حاجی شیخ منصور احمد،چوہدری عارف،شیخ یاسین قادری،شیخ اقبال بلو اور دیگر قائدین سمیت نے انکروچمنٹ کا خاتمہ درست اقدام ہے مگر کسی کو بے روزگار کرنا انتہائی نا مناسب ہے،انہوں نے کہا کہ آٹھ بازار اور گول بازار فیصل آباد کا تجارت کا مرکز ہے،انتظامیہ کو چاہیے کہ شہر بھر کے تاجر وں کو کسی امتحان میں مبتلا نہ کریں،صرف انکروچمنٹ کا خاتمہ کریں،شہر اور شہریوں کو ہنستا بستا رہنے دیں،کاروبار پہلے ابتر ہیں راستے بند کردینا شہریوں اور خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے ظالمانہ اقدام ہے،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شہر کو فتح کرنے کی بجائے تاجروں کو اعتماد میں لیکر کام کریں،تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں’انہیں پریشان نہ کیا جائے،آخر میں تمام تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے اپیل ہے کہ تاجر مفاد کیلئے آپس میں اتحاد کریں اور شہر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں