تجاوزات کا خاتمہ ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈپٹی کمشنر اور ریگرلیشن آفیسر کو شاباش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع فیصل آباد کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا فیصل آباد کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ اور چوک گھنٹہ گھر اور اس کے ملحقہ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر کے ”فری وہیکل” بنانے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ریگولیشن آفیسر عظمت فردوس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش اور سپیشل انعام دینے کا مطالبہ کر دیا، دونوں افسران کی کاوشوں سے لائلپور کا اصل چہرہ سامنے آ گیاہے۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہونہار سکالرشپ پروگرام میں شرکت کیلئے فیصل آباد پہنچیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری’ ایم این اے شہباز بابر گجر’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ایم پی اے طاہر جمیل’ ایم پی اے خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے پنجاب کے دوسرے بڑے صنعتی شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور تاریخی اہمیت کے حامل چوک گھنٹہ گھر اور اس کے ملحقہ آٹھ بازاروں کو ”وہیکل فری” بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کو کہا کہ فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ریگولیشن آفیسر کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہا کہ دونوں افسران کو شاباش دیتے ہوئے ان کیلئے سپیشل انعام کا اعلان کریں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے ان کو عوام کی فلاح وبہبود اور شہر کی تعمیر وترقی میں مزید محنت کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں