تجاوزات کا روباری سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ تھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسینگ،کنونیئرقائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان حافظ فیصل احمددین نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوک گھنٹہ گھرسمیت8بازاروںمیں تجاوزات کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،پختہ وعارضی تجاوزات کی وجہ سے تاریخی گھنٹہ گھراوربازاروںکاحسن ماندپڑچکاتھاجوکہ انتہائی تشویشناک بات تھی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آبادسمیت پنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کرواکرتاریخی اقدام اٹھایاہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کمشنرفیصل آبادمریم خان،ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصراورڈپٹی چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن فیصل آبادعظمت فردوس نے چوک گھنٹہ گھراور8بازاروںمیں بلاامتیازاورمیرٹ پرتجاوزات مافیاکیخلاف آپریشن کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تجاوزات کاروباری سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ تھی ،خریدارچوک گھنٹہ گھراوراس کے بازاروںمیں شاپنگ کے لئے آنے سے گریزکرتاتھا جس کے باعث تاجروںکوبہت پریشانی تھی ۔اب جبکہ بازاروںسے تجاوزات کاخاتمہ ہوچکاہے اورخوبصورتی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔بہت جلد یہ 8بازاردنیاکے لئے مرکزنگاہ بن جائیں گے ۔تاجرتنظیمیں مکمل طورپرضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ تجاوزات مافیاکودوبارہ قدم نہیں جمانے نہیں دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں