تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان تحویل میں لے لیا گیا،دکانداروں کو جرمانے

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہا۔تجاوزات کی زدمیں آنیوالا سامان تحویل میں لے کر میونسپل کمیٹی گوجرہ منتقل کر دیا۔متعدددکانداروں کو بھاری جرمانے کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالقیوم نے ماتحت عملہ کے ہمراہ مین بازار، صرا فاں بازار،سینما روڈاور مونگی روڈپر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا دکانداروں کی طرف سے بازاروں میں رکھاگیا سامان تحویل میں لے لیااور متعدد دکانداروں کوبھاری جرمانے کردئیے۔میونسپل کمیٹی عملہ کے بازاروں میں آتے ہی دکانداروں کی روڑیں لگ گئیں ۔افسران نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپناسامان اپنی دکانوں کی حدود میں رکھیں اور راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدانہ کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی اورکسی کے ساتھ رعایت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں