تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مزاحمت،کارپٹ مارکیٹ کے صدر سمیت14تاجروں پر مقدمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے نڑوالا روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران کارسرکار میں مزاحمت کرنے پر کارپٹ مارکیٹ کے صدر سمیت 14افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے انکروچمنٹ انسپکٹر عثمان اختر نے بتایا کہ وہ عملہ کے ہمراہ نڑوالا روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پہنچے تو کارپٹ مارکیٹ کے صدر علی اکبر’ حافظ تکہ شاپ کے حافظ عثمان اور دیگر تاجروں نے روڈ پر سامان رکھ کر تجاوزات کی بھرمار کر رکھی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے روڈ پر رکھے جانیوالے سامان کو اٹھانا شروع کیا تو کارپٹ مارکیٹ کے صدر علی اکبر ودیگر تاجروں نے مزاحمت کرتے ہوئے عملہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے صدر کارپٹ مارکیٹ علی اکبر’ المشہور حافظ تکہ شاپ کے حافظ عثمان’ محمد ندیم’ مجاہد وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں