تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،گھروں کے باہر قائم پختہ تعمیرات مسمار

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی زیر نگرانی چک نمبر 127گ ب میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے ہیوی مشینری سے گھروں کے باہر قائم پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تحصیل انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید کے ہمراہ ہیوی مشینری سے چک نمبر 127گ ب میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ انکروچمنٹ سکواڈ نے مشینری سے گھروں کے باہر قائم پختہ تعمیرات مسمار کر دیں ہے اور سرکاری جگہ واگزار کروا لی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری تحصیل انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور خود بخود تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر تحصیل جڑانوالہ کی اصل خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں