فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری، عظمت فردوس میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی نگرانی میں ٹیموں کی بھرپور انسداد تجاوزات کی کاروائیاںتفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کے جاری احکامات کی روشنی اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی ہدایات پر عظمت فردوس میونسپل آفیسر ریگولیشن کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، لینڈ آفیسرز ارشاد حسین، عامر منج، انکروچمنٹ انسپکٹر میاں انور حسین نے کچہری بازار ، چنیو ٹ بازار و ملحقہ گلیوں میں انٹی انکروچمنٹ مہم تیز کر دی، علاقے میں بھرپور انسدادِ تجاوزات کارروائیاں کی گئیں۔کاروائی کے دوران تجاوزات کرنے والوں کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا اور جرمانے کے ٹکٹس بھی جاری کئے گئے ، میونسپل کارپوریشن ذرائع کے مطابق عظمت فردوس میونسپل آفیسر ریگولیشن کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کے دبا کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ اہل علاقہ نے لینڈ برانچ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی انتھک محنت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے جاری اقدامات کو سراہا۔
2