51

تجاوزات کیخلاف گوجرہ میں آپریشن کلین اپ شروع

گوجرہ(نامہ نگار)حکومتی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف گوجرہ میں آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر کی زیر سرپرستی میں نا جائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن زیر نگرانی اشتیاق احمد گوندل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور میونسپل آفیسر ریگولیشن توصیف الرحمان اوراینٹی انکروچمنٹ عملہ نے پینسر ہ روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات اور ناجائز جگہ پر بنائے گے تھڑہ جات،ریمپ کو بھاری مشینری کے ساتھ سڑک کے دونوں اطراف سے ختم کروا دیا اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کی دوکانیں بھی سیل کر دینے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کو بھاری جرمانہ بھی کئے گئے۔ چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات از خود ختم کر دیںورنہ ان سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گااور کسی کوبھی سرکاری املاک پر تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں