تجاوزات کے خاتمہ کیساتھ پارکنگ کا نظام بھی بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر ناصر ندیم کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم کو بھرپور قانونی قوت سے جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ تجاوزات کے صفایا کے ساتھ پارکنگ کا نظام بھی بہتر کیا جائے۔انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپو ر یشن کی حدود میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی فورس واضح نظر آنی چاہیے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ تحصیلوں میں ریڑھی بازاروں کو بڑھائیں اور بازاروں وسڑک کناروں موجود ریڑھیاں ریڑھی بازار میں ہی لگنی چاہیں۔انہوں نے غلہ و سبزی منڈیوں میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آٹھ بازاروں کو خوبصورت بنانا ہے جس کے لئے ایک ہی طرز کے ڈیزائن بنائیں اور تاجروں سے بھی ڈیزائن شیئر کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں