تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دوبارہ گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پنجاب حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دوبارہ گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا میونسپل کمیٹی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے قیام پاکستان سے قبل قائم پرانی سبزی منڈی میں درجنوں دکانوں کو مسمار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات سے پاک پنجاب ویژن کے تحت جڑانوالہ میں دوبارہ گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے میونسپل کمیٹی عملے نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی قیادت میں قیام پاکستان سے قبل قائم پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر تعمیر درجنوں دکانوں کو مسمار کر دیا اور کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر سالہا سال سے قائم درجنوں دکانیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے دوسری جانب متاثرہ دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ سالہا سال سے کاروبار کر رہے ہیں دکانیں مسمار ہونے سے انکے بچوں کا روزگار ختم ہو چکا ہے انہیں کاروبار کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں