تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا سے صدر انجمن فلور ملز ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری افتخار احمد ،سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کمالیہ چوہدری شوکت علی کمبوہ ،صحافیوں رانا اسرار احمد خاں، ندیم عباس قمر، امجد سعید اور خرم راجپوت کی ملاقات شہری مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کمالیہ کے چیف آفیسر علی رضا نے کہا کہ شہر میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم ان کوششوں کی کامیابی کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے ۔علی رضا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بہتری صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر برادری، سماجی تنظیموں اور عام شہریوں کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مل کر شہر کو صاف، سرسبز اور تجاوزات سے پاک بنایا جا سکے ۔میونسپل کمیٹی کمالیہ نے صفائی کے نظام کو مثر بنانے کے لیے جدید مشینری کے ساتھ ساتھ عملے کی کارکردگی پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ کچرا مقررہ مقامات پر ہی پھینکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں