تجربات کے تبادلے زرعی ترقی میں معاون ثابت ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے امریکی قونصل جنرل (لاہور) اسٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے یونیورسٹی آف فلوریڈا اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ساتھ تعاون، موسمیاتی لحاظ سے موافق زراعت، کپاس سے متعلق چیلنجز، سویا بین کی پیداوار، زیرِ زمین پانی کے جائزے، جدید ٹیکنالوجیز اور دیگر اہم زرعی شعبہ جات پر گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز اور مشترکہ تحقیقی منصوبہ جات پر زور دیا تاکہ تجربات اور مہارتوں کے تبادلے سے فائدہ اٹھایا جا سکے جو زرعی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مرکز برائے اعلیٰ تعلیم زراعت و غذائی استحکام کی بحالی کی تجویز بھی پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد تحسین اظہر، چیئرمین شعبہ ایگرانومی ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈائریکٹر کیب ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ، ڈاکٹر ظہیر احمد اور محکمہ آبپاشی سے ڈاکٹر ندیم صدیقی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں