تجمل حسین ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ویری فکیشن کمیٹی کا ممبر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے میاں تجمل حسین کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کے کوٹہ سے سیلاب سے متاثرہ ورکرز کو مالی امداد دینے کیلئے قائم ویریفیکیشن کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستان اینڈ ہیومن ریسورس اینڈ ڈیویلپمنٹ نے ان کی تقرری کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یہ کمیٹی ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں کام کرے گی۔مزدورراہنمامیاں تجمل حسین کو نیشنل لیبرفیڈریشن کے نمائندہ کے طورپر نامزدکیا گیا ہے۔ پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، سابقہ یو سی ناظم و چیئرمین میاں طاہر ایوب، سابقہ یوسی نائب ناظم ثاقب فاروق بٹ نے این ایل ایف کے مرکزی نائب صدر میاں تجمل حسین کو ورکر ویلفیئر فنڈ کی ضلعی ویریفکیشن کمیٹی میں نامزدگی کوسراہتے ہوئے حکومت پاکستان کے اس فیصلہ کو احسن اقدام قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں تجمل حسین امانت اور دیانت کا استعارہ ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ بحیثیت ای او بی آئی کی سی بی اے یونین کے چیئرمین کی حیثیت سے ادارہ اور ملازمین کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ ادارہ کے ملازمین آج بھی ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ ماضی میں بھی انہوں نے ادارہ کے چیئرمین کی کرپشن کا کھلے عام اظہار کیا اور میڈیا میں ان کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے چیئرمین کی کرپشن کو سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں چیلنج کر کے چیئرمین ای او بی آئی کو گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تقرری سے سیلاب سے متاثرہ اصل حق دار ورکرز کو ان کا حق مل سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں