28

تحریک انصاف انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کرچکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون کا پی ٹی آئی مظاہرین کے ہاتھوں پنجاب پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیان میں انہوں نے کہا فسادی ٹولے کے تشدد سے شہید کا کانسٹیبل مبشر بلال ہمیشہ کیلئے اپنے خاندان سے دور کر دیے گئے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا تحریک انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کرچکی ہے، یہ کیسا پر امن احتجاج ہے، جس میں سینکڑ و ںپولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، دوسروں کو اذیت دیتا اور عوام کے جان و مال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے، تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں