تحریک انصاف اپنے کردار کی وجہ سے ختم ہو چکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈو گر نے کہا ہے کہ2018میں سازش کے تحت اقتدارمیں آ نیوالی پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے و فا قی اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس میں ملک اورعوامی مشکلات ختم کرنے کے لیے جو عملی اقدامات کیے ہیں اس پرعوام مطمئن ہیں ایک قومی مجرم کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے تحریک چلانے کی جوکوشش کی اس میں وہ نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ بدنام بھی ہوئی-ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہوکرہرسطہ پرجوعملی اقدامات کیے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں حالانکہ مہنگائی اوردیگر عوامی مشکلات کی ذمہ دار پی ٹی آئی خودتھی2018 سے قبل ملک معاشی طور پر مستحکم اورعوام خوشحال تھے میاں نوازشریف نےآ ئی ایم ایف سے بھی نجات حاصل کرلی تھی-انہو نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح کی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں اسے کچھ سمجھ نہیں کہ قومی ڈائیلاگ کس سے کرنا ہیوہ اب بھوسے کا ڈھیربن چکی ہے- ان کے پاس قومی ڈائیلاگ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں وہ تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح کے ڈائیلاگ، مذاکرات، جمہوری اقدار اور افہام و تفہیم کیلئے نہیں بنی، اگر گھر میں بیٹھ کر 4 لوگوں نے مکالمہ کرنا ہے تو اس کو ڈائیلاگ اور مذاکرات نہیں کہتے5 اگست اور 14 اگست کو پی ٹی آئی کی کال پر کتنے لوگ نکلے؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں