2

تحریک انصاف صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدودہے عوامی خدمت اور سیاسی میدان میں اسکاکوئی کردار نظرنہیں آ رہا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اورموجودہ و سا بق اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوا می خدمت اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ گالم گلوج سے سیاست نہیں کی جاسکتی نہ بانی رہاہوسکتے ہیں۔ ماضی میں کسی نے شہداء کے مزاروں پرحملے کی کوشش بھی نہیں کی جبکہ پی ٹی آئی پر 9مئی کاکبھی داغ ختم نہیں ہو گا۔ جونوجوان غلط فہمی میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اب وہ کردارکی وجہ سے اسے چھوڑچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن ہی عرصہ دراز سے ملک اورعوام کی خدمت کررہی ہے جو مستقبل میں بھی جاری رکھے گی بلدیاتی الیکشن اور عام ئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اپنی کارکرردگی کی بنیادپر کامیاب ہوگی تحریک انصاف تحریک استقلال ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں