تحریک انصاف میں باغی فاروڈ بلاک بنانے کا کام تیز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحاد سے ممکنہ علیحدگی’ تحریک انصاف میں ”باغی فارورڈ بلاک” بنانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع۔ شیرافضل مروت کی قیادت میں متعدد ممبران قومی اسمبلی کی لیگی وزیر امیر مقام سے تفصیلی ملاقات۔ وزیراعظم اور ”اُن” کی طرف سے YES کا سگنل ملنے کے بعد بہت کچھ ہو سکتا ہے بجٹ پاس کرانے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے حددرجہ لائق اعتماد ذرائع نے اس نمائندے سے خصوصی نشست میں بتایا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی گرتی ساکھ کو سنبھالا دینے اور اسے ایک بار پھر ناقابل شکست بنانے کیلئے اپنی بلوچستان کی حکومت دو گورنریاں قربان کرنے کو تیار ہے۔ بلاول بھٹو حکومت اور ”اُن” کے رابطوں اور دبائو سے بچنے اور اپنی غیر اعلانیہ ناراضگی کے اظہار کیلئے دبئی جا چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے راہنمائوں نے بھی سخت زبان کا استعمال شروع کر دیا ہے اس سے بچائو کیلئے لیگی رہنمائوں نے PTI میں فارورڈ بلاک بنانے کا ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، اگلے تین ہفتوں میں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں