53

تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ

اسلام آباد (بیوروچیف)تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ،تحریک انصاف کے آن لائن جلسے سے تحریک انصاف کے متعدد روپوش رہنماوں نے بھی خطاب کیا ہیسینیٹر اعظم خان سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر وہ گذشتہ سات ماہ سے روپوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنے گھر اور پیاروں سے اس عمر اور اس سرد موسم میں کہیں جنگلوں میں اور کبھی کہیں ہوتے ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری بیوی بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر ہر جلسے اور ہر موقعے پر آواز اٹھائی۔انھوں نے کہا کہ جب جیل کی سلاخوں کے پیچھے میں تحریک انصاف کی خواتین اور اپنی ان بچیوں کی طرف دیکھتا ہوں تو میں اپنی اور اپنے خاندان کی تکلیف ایک طرف رکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہمیں دی جانے والی تکیلف کچھ بھی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں