تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا، اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں میلے ٹھیلے جیسے احتجاج کے سوا کسی جگہ شور شرابے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اگست کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کی بات کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی تحریک کا اصل مقصد بانی تحریک کی رہا ئی ہے، اس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف، سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور کئی سرکردہ ارکان کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے، وہ پارلیمنٹ کے قریب بھٹکنے کی جرآت نہیں کر پائیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ہنگامے، احتجاج اور مزاحمت کے بلند بانگ نعروں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا تو اس امر کا امکان ہے کہ پہلے دن کی کارروائی میں کوئی شورشرابہ نہیں ہوگا۔یہ قومی اسمبلی کا 18واں اجلاس ہے جس کے افتتاحی دن کے لیے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسین نے 32نکات پر مشتمل تفصیلی یجنڈا جاری کردیا ہے جو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں