تحریک انصاف کا کامیاب تحریک چلانا مشکل ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں ،مسلم لیگی تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون ، طارق جانباز نے کہا کہ تحریک انصاف کا کامیاب تحریک چلانا بہت مشکل نظر آرہا ہے اور بیانیہ بھی بدل چکا ہے پہلے کہا گیا پانچ اگست کو عروج ہوگا جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ پانچ اگست کو شروع کی جائے گی البتہ شروع کرنا کبھی بھی عروج نہیں ہوتا۔پہلے بیان کیا گیا ملک گیر احتجاج ہوگا اب شاید ایک جلسہ تک محدود ہوا جارہا ہے تو بہت زیادہ ابہام ہے۔ پھر کہا گیا کہ تحریک سلمان اکرم، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر چلائیں گے۔ عمران خان کی سخت ٹوئٹ جو آئی ہے اس پر بیرسٹر گوہر نے ری ٹوئٹ بھی نہیں کیا جبکہ سب نے کردیا ہے کہا کہ پشاور پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج ہے لیکن پہلے یہ اپنے اندر اتحاد قائم کرے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر نہیں رہے، اب تو جیب سے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی احتجاج کر سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں