تحریک منہاج القرآن کی جدو جہد تنگ نظری کے خاتمے کیلئے ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے مرکزی نائب ناظم تنظیمات محمدمنہاج الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران اپنے آپ کو اخلاقی و روحانی اعتبار سے ا س مقام پر رکھیں کہ وہ امن، محبت، رواداری کے عملی پیکر نظر آئیں۔ خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق جن لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ان کا چناؤ اللہ کریم کی خاص عنایت سے ہوتا ہے۔ جس شخص سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے اسے اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب کرلیتا ہے۔اجلاس میں ِضلعی صدر خالدمحمودرندھاوا،ناظم خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،ملک غلام حسین ، عمرفاروق علوی،حافظ سرفرازاحمد،سہیل مقصود،غلام محمدقادری،میاں فیاض ،ڈاکٹرسلطان محمودو دیگر ضلعی عہدیداران اورصوبائی حلقہ جات کے صدر و ناظم شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہا ج القرآن کی جدوجہد ترویج علم، کردار سازی،اہتمام تربیت کے لیے ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لئے ملک بھر میں مراکز علم قائم کیے جارہے ہیں۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد معاشرے میں باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری، انتہاء پسندی اور متشدد رویوں کے خاتمے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اخلاقیات محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔آج اخلاق ،کردار اور صداقت و دیانت کے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور کروانا ہو گا ۔ضلعی صدرخالدمحمودرندھاوانے مراکز علم کے قیام، تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں