تحصیلداروں ،رجسٹری محرر،پٹواریوں کے اثاثہ جات کی چھان بین کا عمل تیز

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا سمیت ضلع بھر کے مختلف تحصیلداروں’ سب رجسٹرار’ رجسٹری محرر اور پٹواریوں کے اثاثہ جات کی چھان بین کا عمل تیز کردیا گیا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ سرگودھا ضلع میں مختلف ادوار میں تعینات رہنے والے تحصیلداروں’ سب رجسٹرار’ رجسٹری محرر اور پٹواریوں نے اپنے اثاثہ جات میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو ان افراد کے اثاثوں کی چھان بین کا ٹارگٹ دیا گیا تھا اداروں کی جانب سے تفصیلات اکٹھی کرنے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ذرائع کے مطابق ان میں بعض اہلکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے کرپشن کے بعد اثاثہ جات اپنے عزیز و اقارب کے نام منتقل کررکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں