تحصیل انتظامیہ جڑانوالہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی مہم سست روی کا شکار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی مہم سست روی کا شکار ہونے پر رواں ایک ماہ میں خونخوار کتوں نے معصوم بچوں خواتین سمیت 270افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا،عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل جڑانوالہ میں آورہ کتوں کی تلفی کیلئے محکمہ مال کے پٹواریوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے مگر پٹواری حضرات تلفی مہم کو کامیاب بنانے کی بجائے مبینہ طور پر مال بنا مہم میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جسکے باعث آورہ کتوں کی مہم سست روی کا شکار ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق تحصیل بھر میں رواں ایک ماہ کے دوران خونخوار کتوں نے بازاروں اور گلیوں میں گھومنے پھرنے والے معصوم بچوں اور خواتین سمیت 270افراد کو کاٹ کر زخمی کیا ہے جنکو علاج معالجہ کیلئے ہسپتالوں میں لے جایا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث آورہ کتوں نے شہر کے چوکوں چوراہوں میں ڈیرے جما رکھے ہیں جسکے باعث مرد/خواتین اور بچے بازاروں سے گزرتے وقت خوف محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرنے والے آورہ کتوں نے شہریوں کی زندگیاں اجبرن بنا رکھی ہیں آئے روز آورہ خونخوار کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے تلفی مہم کو سوشل میڈیا پر تصاویر تک محدود کر رکھا ہے جبکہ کاغذی کارروائی میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں رواں ایک ماہ میں 270افراد کو کاٹنے کے واقعہ نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری آورہ کتوں کی ناکام تلفی مہم کو عیاں کر دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے پر زور اپیل کی ہے کہ آورہ خونخوار کتوں کی تلفی مہم کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں