تحصیل انتظامیہ گوجرہ انسداد گداگری ایکٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ شہر اور گردونواح میں گداگروں نے لوگوں کا ناک میں دم کر دیا انتظامیہ گوجرہ میں انسدادِ گداگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئی شہر پر گداگروں نے یلغار کر رکھی ہے کمسن بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بھکاری صبح ہوتے ہی بھیک مانگنے کے لیے بازاروں میں ٹولیوں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں یونہی گاہک خریداری کی غرض سے دوکانوں کے باہر پہنچتے ہیں گداگر نمودار ہوکر گاہکوں کا گھیراؤ کر لیتے ہیں۔ شہریوں کو ان سے جان چھڑانی مشکل ہو جاتی ہے۔ گداگری کے انسداد کے حوالے سے پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی انسدادِ گداگری کے خلاف سنجیدہ کارروائی کہیں نظر نہیں آتی۔ قانون کے ساتھ انتہائی ڈھٹائی سے یہ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ شہری پریشان کن صورتحال سے دو چار ہیں۔ مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں