سمندری(بیورو چیف)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل شبیراحمد چوہدری نے سابق ایم این اے چوہدری شہباز بابر امیدوار این اے98 سے ان کی رہائش گاہ کرمانوالی حویلی میں ملاقات کی دونوں رہنماں کے درمیان الیکشن 2024 کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہو ئی اور تحصیل سمندری کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوااس موقع پرشبیر احمد چوہدری نے کہا کہ سمندری تحصیل میں مسلم لیگ (ن)کے چاہنے والوں کی اکثریت ہے اور سمندری کے عوام چوہدری شہباز بابر سے ان کی شرافت اور خدمت کی سیاست کی وجہ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اس لیئے ان کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں نظر آتی ہے۔
53