4

تحصیل صفدر آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار،متعلقہ ادارے نوٹس نہیں لے رہے

صفدرآباد(نامہ نگار)آوارہ کتوں کے غول ،شہر میںہر جگہ نظر آرہے ہیں۔گلی محلوں کی بھی یہی صورت حال ہے۔محکمہ صحت کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔چھوٹے چھوٹے بچے بازاروں میں جاتے ڈرتے ہیں ،بعض اوقات خواتین بھی گھبرا جاتی ہیں۔فجر کے وقت کتوں کی ٹولیاں بھاگتی دکھائی دیتی ہیں۔شہریوںکا مطالبہ ہے کہ آواروں کتوں کے معاملہ کا نوٹس لیا جائے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں