39

تحصیل صفدر آباد میں دو نمبراشیاء خوردونوش کی بھرمار ، امراض پھیلنے لگے

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کے گلی محلوں کی ہر دکان پرناقص اشیاء کی بھرمار،بچے بیمار دوایئوں پر پیسے،پریشانی علیحدہ،کھٹی میٹھی ناقص چیزیں، سماج دشمن دکاندار چند ٹکوں کی خاطر موت بانٹنے لگے،حکومتی رٹ چیلنج۔فوڈ اتھارٹی بے مقصد صرف جرمانوں کی حد تک محدود،یہ ملک بے لگام ہو کر رہ گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ نے شہر کا سروے کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ شہر کی ہر گلی محلے میںگھروں میں لوگوں نے دکانیں کھول رکھی ہیں جہاں بچوں کو بیمار کرنے والی اشیا ء دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔ان اشیاء میں ناقص پاپڑ ٹاٹری والے،کھٹی میٹھی زہریلی چیزیں ،گولی ٹافی،نمکو،ٹانگری، بسکٹ،بوتلیں ،جوس اور اسی طرح کی بے شمار چیزیں سر عام بیچی جا رہی ہیںجنہیں کھا کر بچے وقتی طور پر ضرور خوش ہوتے ہیں لیکن چند ہی دنوں میں ان کے پیٹ خراب ،الٹی کا مسئلہ،پیچش اور دیگر بیماریاں بچوں کو گھیر لیتی ہیں اور والدین بچوں کو ہسپتال یا کسی کلینک سے دوائیاں لے کر دیتے ہیںجن سے غریب لوگ اور زیادہ مصیبت کا سامنا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں