تحصیل کمالیہ میں ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کیخلاف بڑی کارروائی

کمالیہ( نامہ نگار)تحصیل کمالیہ میں ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کیخلاف بڑی کارروائی، 225 کلو غیر قانونی پلاسٹک بیگز ضبط ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد خان اور انسپیکٹر ماحولیات عرفان کھیتر ا ن کی قیادت میں کارروائی،کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز پکڑے جن کا استعمال، فروخت اور تیاری غیر قانونی ہے محکمہ ماحولیات کی مثر کارروائیاں، ضلع بھر میں دکانداروں اور سپلائرز کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے ۔ غیر قانونی پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی اور نکاسی آب کے نظام میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔ ماحول دوست اقدامات حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحول دشمن اشیا کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا عوام اور تاجروں سے ماحول دوست متبادل جیسے کپڑے اور کاغذ کے تھیلے اپنانے کی اپیل ہے صاف اور سرسبز پنجاب کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں ہونگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں