تحصیل کچہری میں مسلح افراد بیلف سے ملزم کو چھڑوا کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ تحصیل کچہری سے مسلح افراد نے بیلف سے ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ہونیوالے ملزم اسد اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ عدالتی بیلف انتظار حسین نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ اس نے عدالت کے حکم پر ملزم اسد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کیلئے لے جا رہا تھا کہ تحصیل کچہری میں اسکے مسلح ساتھیوں نے حملہ کر کے ملزم اسد کو چھڑا کر فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے زیردفعہ 353، 224، 221 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ہونیوالے ملزم سمیت اسکے چار ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں