تحصیل ہسپتال جڑانوالہ میں شراب نوشی،ڈسپنسر معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران ڈیوٹی شراب نوشی میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین اور ڈاکٹر منیب اقلیم کی رپورٹ مرتب کرکے حکام بالا کو ارسال کر دی،رپورٹ میں ایم ایس کو بتائے بغیر ڈاکٹر منیب کی جانب سے ہسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی بند کرنے کا بھی انکشاف، سی ای او ہیلتھ فیصل آباد نے ڈسپنسر کو معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر منیب اقلیم نے ڈسپنسر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈسپنسر کی مبینہ شراب کے نشہ میں ویڈیوز بنانے پر شہری کلیم اللہ ساکن 237 گ ب کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے معاملہ کی رپورٹ طلب کی جس پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسلم، ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر آصف اقبال،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ذیشان غفور ہر مشتمل 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ذرائع کے مطابق 3 رکنی انکوائری کمیٹی میں شامل ارکان نے مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا کیا ہے کہ ہسپتال میں پیش آنیوالے واقعہ میں ڈاکٹر منیب اقلیم سپروائرز طاہر ندیم،ڈسپنسر افضل،وارڈ بوائے شامل ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے احاطے سے شراب کی بوتلیں ملی ہیں ڈاکٹر منیب اقلیم نے لڑائی میں باقاعدہ حصہ ڈالا اور ہسپتال کی خدمات میں خلل ڈالا،قبل ازیں بھی ڈاکٹر منیب اقلیم کے ذاتی جھگڑوں نے ہسپتال کے آپریشنز میں مداخلت کی جسکے باعث ایمرجنسی اور او پی ڈی میں خلل پڑا مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر منیب اقلیم کا اپنے عزیزوں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ ہے اور اسی رنجش پر انکے خاندان کو دھمکیاں دیں جس پر ڈاکٹر منیب اقلیم نے ایف آئی آر درج کروائی مگر ایم ایس کو بتائے بغیر ڈاکٹر منیب اقلیم نے ایمرجنسی اور او پی ڈی سروسز میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ ایم ایس کی مداخلت پر ایمرجنسی اور او پی ڈی میں کال بحال کیا گیا رپورٹ میں مزید انکشافات کیا گیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران ڈیوٹی شراب نوشی کے واقعہ نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا اور ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ذرائع کے مطابق 3 رکنی انکوائری کمیٹی کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں ڈاکٹر منیب اقلیم، سپروائرز طاہر ندیم چوکیدار و دیگران کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے حکام بالا کو سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں۔ ڈیلی بزنس رپورٹ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران ڈیوٹی مبینہ شراب نوشی اور ویڈیو بنانے کے معاملہ پر شہری کو تشدد بنانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ فیصل آباد نے ڈسپنسر افضل کو معطل کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر منیب اقلیم و دیگران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر مذکوران کو معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں