46

تحصیل ہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹرز کی 6خالی آسامیاں پرکرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں6خالی سیٹوں پرا سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیوں اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بکڈپو ایسوسی ایشن کے صدر بلال خالد،جنرل سیکرٹری اسد اللہ ساقی،ذوالفقار علی گوریجہ،نوید احمد،اکرام الحق،متن کوریجہ و دیگران کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سب بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی کمی عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ ہزاروں افراد کئی میلوں کا سفر طے کرکے علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں مگر ہسپتال کی خالی سیٹیں انکی بے بسی پر منہ چڑا رہی ہے ہسپتال میں اسپلیسٹ ڈاکٹرز اور جان بچانے والی ادویات کی کمی عوام کو صحت کی بینادی سہولیات سے محروم رکھنے کے مترادف ہے مذکوران کا مزید کہنا ہے کہ منتخب قومی و صوبائی نمائندوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل سے منہ موڑ لیا ہے ہسپتال کی بلڈنگ اور ڈاکٹرز کے بغیر خالی کمرے اپنی حالت زار پر نوحہ کناں ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ بھی سوشل میڈیا تک محدود ہو چکی ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے متعدد مرتبہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا گیا مگر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے والے افسران نے عوام الناس کو انکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ایسے اقدامات مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتے ہیں تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر عوام کو صحت کی بینادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موٹر اقدامات کرے تاکہ عوام حقیقی معنوں میں صحت کی بینادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں مذکوران کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گھر گھر میڈیسن فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی موجودہ صورتحال میں ایسے منصوبے کا جڑانوالہ کی عوام کو کوئی فائدہ دکھائی نہیں دیتا ہے کیونکہ ضلعی افسران کی مجرمانہ خاموشی کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اسپلیسٹ ڈاکٹرز و ادویات کی عدم موجودگی کے سبب عوام الناس پر علاج معالجہ کے دروازے بند ہو چکے ہیں مذکوران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی خالی سیٹوں پر جلد از جلد اسپلیسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنا کر عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں