143

تحصیل ہسپتال سمندری میں سہولتوں کا فقدان ، مریض خوار

سمندری (بیورو چیف ) سمندری سول ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان ،مریض ذلیل و خوار ، تفصیلات کے مطا بق سول ہسپتال سمندری میں سہولتوں کی عدم دستیا بی و ناقص پلا ننگ ہسپتال میں آنے والے مر یضوں کیلئے شدید ذہنی کو فت کا با عث بنی ہو ئی ہے ایمر جنسی کی منتقلی کے با عث ایمر جنسی میں آ نیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کو جس ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ لگا نا مشکل ہے اور ایمر جنسی میں آنیوالے مریض کی ایک میڈیسن کیلئے اس کے ساتھ آنے والے لواحقین کو لمبی مسا فت طے کر کے میڈیسن کاحصول ممکن بنا نا پڑتا ہے شوگر مریض کے چیک اپ کے لیے انہیں شوگر چیک کر نے کیلئے ایک سٹرپ بھی ہسپتال کے باہر سے حاصل کر نے کیلئے انہیں ذہنی اذیت سے دو چار ہو نا پڑ رہا ہے میل اور فی میل وارڈ میں بیڈ کی تعداد کم ہو نے کے باعث آنے والے مریضوں کو بیڈ کا میسر نہ ہو نا معمول بن چکا ہے سٹاف وارڈ میں آ نے والے مریض کو وارڈ میں ڈرپ کی نیڈلز لگا نے کو تیار نہیں مریض کو پہلے الگ سے بنا ئے گئے سٹاف کاونٹر سے ڈرپ نیڈلز لگوانے کا اصرار مریض اور اسکے لواحقین کیلئے کسی کوفت سے کم نہیں شہر کے عوامی سما جی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطا لبہ کی ہے کہ فوٹو سیشن کی بجائے سول ہسپتال میں سہولتوں کی فراہمی ڈاکٹر و سٹاف عملہ کی کمی کو پورا کر نے کیلئے عملی طور پر اقدا مات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں