فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں میں ڈاکٹر صولت نواز ڈاکٹر محمد عرفان ڈاکٹر عبدالستار قریشی ڈاکٹر عامر حیات سمیت تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنا ہم سعادت سمجھتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر سٹی ہاسنگ کالونی سرگودھا روڈ سے گرفتار حنا نامی ملعونہ کو عبرت ناک سزا دینے کے ساتھ ساتھ لاہور کی رہائشی اس کی بہن اور اسی طرح گجرات میں شہباز نامی بدبخت جس نے نبوت کا جھوٹا اعلان کر کے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے کو پولیس تشویش کے بعد سزائے موت دلوانے اور اس پر عمل درامد کروانے کی گارنٹی دے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پھانسی کی سزا ضروی ہے۔
21