تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعو ا ن ایڈووکیٹ نے یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ پراپنے بیان میںکہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت ۖپر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا،نبی کریم ۖ کی شان اقدس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیزہے ۔خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ۖکی عزت و حرمت ہر مسلمان کے ایمان کا جزوِ لازم ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ناموسِ رسالت ۖ کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قانونی اور سماجی کوشش کرے۔ انہوںنے کہاکہ علماء و مشائخ خطبات میں تحفظ ناموس رسالت ۖ کی اہمیت کر اجاگر کریں، عوام خصوصاً نوجوان نسل کو مسئلہ ناموس رسالت ۖاور اس کی حساسیت سے آگاہی نیز سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال پر زور دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں