تذبذب کی صورتحال کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت اور معیشت کے شراکت داروں میں مضبوط روابط نا گزیر ہیں جس کیلئے با اختیار فوکل پرسنز کا تقرر کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہو ں نے کہا کہ تذبذب کی صورتحال کاروبار کے لئے نقصان دہ ہے جس سے مقامی سرمایہ کاری منجمد ہونے کا خدشہ ہے، جب تک حکومت اعتماد نہیں دے گی اس وقت تک سرمایہ کاری مارکیٹ میں نہیں آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ دوہر ے ٹیکسز اور مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے چھوٹے تاجر کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کو کاروبار دوست سمجھا جاتا ہے اس لئے کاروباری برادری کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دو ر کیا جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں