ترامیم سے نیب کی کارکردگی متاثر،سال میں صرف372کیسز کی تحقیقات

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ڈی ایم دورمیں نیب ترامیم سے نیب کی کارکردگی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے نیب ترمیمی ایکٹ 2022/23 کے باعث بڑی تعداد میں نیب کے کیسزمتاثر ہوئے۔گذشتہ ایک سال میں انکوائریزمیں ثابت کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک ہزار ایک سوچھیالیس کیسزکاہدف پلان کیا گیامگر نیب ہدف سے کہیں کم تین سو بہترکرپشن کیسز پرہی تحقیقات کرسکاجبکہ شکایات پرانکوائریز کاہدف ایک ہزارچار سواناسی پلان کیاگیااورنیب ایک ہزاردوسو تینتیس شکایات پر انکوائریزکرسکا۔ وائٹ کالرجرائم پیچیدگی ، عدالتوں میں طویل قانونی عمل ،بیرونی ممالک کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس میں دقت وجہ قرار ‘ نیب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022اور 2023کے نفاذ سے بڑی تعدادمیں کیسزمتاثر ہوئے جس میں انکوائریزاور تحقیقات شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال 2023،24کے لیے کرپشن کیسزکی تحقیقات اورشکایات پرانکوائریز پلان کیے گئیاہداف سے کم رہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے لیے انکوائریزمیں ثابت کرپشن کی تحقیقات کے لیے کیسزکا ہدف ایک ہزار 146پلان کیا گیا تھامگرنیب ہدف سے کہیں کم 372کرپشن کیسزپرتحقیقات کرسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں