تربت میں دھماکہ’1شخص جاں بحق

تربت (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں