3

تربیتی کیمپ میں شریک ویمن کرکٹرز کا یومیہ الاؤنس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی تربیتی کیمپوں میں شرکت کرنے والی خواتین کرکٹرز کے یومیہ الانسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ اس فیصلے سے خواتین کی ٹیم متاثر ہوگی جو اس وقت ملتان میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی آئندہ ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کر رہی ہے۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “کھلاڑیوں کو یومیہ الانس نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ بورڈ اب انہیں رہائش اور دن میں 3 وقت کا کھانا فراہم کر رہا ہے”۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رہائش اور یومیہ الانس کے ساتھ روزانہ2وقت کا کھانا لینے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ اس پالیسی شفٹ کے وقت پر خاص طور پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کیونکہ پی سی بی دیگر منصوبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں