2

ترسیلات زر میں 33فیصد اضافہ خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں ، صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال بعد یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی ملک اور عوام کیلئے صحیح معنوں میں خوشخبری ہے، آج کے دن اہل پاکستان کو دو خوشخبریاں ملیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال بعد قومی ایئر لائن کی پیرس روانگی اہم ہے، موجو دہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں بھی چھ ماہ میں33فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں