30

ترقیاتی بجٹ میں 200ارب اضافے کی تجویز

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کیلئے رواں مالی سال کے مقابلے میں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کا اضافہ مانگ لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے تاحال آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد مقرر نہیں کی آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حجم سے متعلق ابتدائی تجاویز سامنے آگئیں ، وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کے 940 ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کا اضافہ مانگا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سیترقیاتی بجٹ کی حد مقررکئے جانے کے بعدتجاویز کوحتمی شکل دی جائیگی، ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزنے2900ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے تاہم وزارتوں اورڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں