ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز کی تیاری

اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز کی تیاری شروع کردی گئی، سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2جون کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزارتوں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 952ارب روپے تک فنڈز فراہم کرنا چاہتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی کو پی ایس ڈی پی کیلئے وزارتوں اور اداروں سے 2900ارب روپے کی تجاویز آئیں۔ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی نے پی ایس ڈی پی مد میں 1650ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی آیندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ ہدف کی بھی منظوری دے گی۔قومی اقتصادی کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں