49

ترقیاتی سکیموں پر بڑی پابندی لگ گئی

اسلام آ باد(بیوروچیف)معلوم ہوا ہے کہ نگران حکومت نے آئندہ سال آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹرینزکی تر قیاتی اسکیموں کے بجٹ بجٹ میں29ارب کی کٹوتی کا پلان بنالیا ہے،فیصلہ سے آ ئی ایم ایف کا ہدف پوراکرنے اور بعض سیا سی حلقوں کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے مختص 90ارب12کروڑ کے بجٹ میں سے 61ارب28کروڑ جاری ہوچکے حکو متی ذ رائع کے مطا بق نگران حکومت نے پارلمینٹرینزکی اسکیموں کیلئے فنڈزکے اجرا پرپابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے،ذ را ئع کے مطا بق رواں مالی سال کے دوران پارلیمنٹرینزکی سکیموں کیلئے مزید فنڈز کا اجرا روکنے کی تجویزہے،ا س اقدام سے تقریباانتیس ارب روپے کے فنڈزجاری کرنے کاعمل رک جائے گا، ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ایک تیر سے دوشکارکرنے کی تیاری کرلی ہے،پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے فنڈز کا اجرا روکنے سے ایک طرف آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کا ہدف پورا ہوگا تودوسر ی جا نب الیکشن ائیر میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے فنڈزجاری رکھنے سے متعلق بعض سیا سی حلقوں کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی،حکومتی ذرائع کے مطابق باقی ماندہ رواں مالی سال 2023-24 کے دوران پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے فنڈزجاری نہ کرنے کی تجویز ہے تاہم پہلے سے جاری فنڈزکے اخراجات پر پابندی لگانے کی تجویز نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں